17 مئی 2010 - 19:30

اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستی آباد کرنے، مغربی کنارے کی ناکہ بندی اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلم آبادی کو نشانہ بنانے کیخلاف مصر میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جسکے بعد پولیس نے اخوان المسلمین کے 50 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شرقیہ صوبے میں اخوان المسلمون کے زیراہتمام مظاہرے میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے مغربی کنارے سے اسرائیل ،مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی اور مسجد اقصیٰ میں پچاس سال سے کم عمر مسلمانوں کو جانے کی اجازت نہ دینے کے اسرائیلی اقدامات کی شدیدمذمت کی۔
مظاہرین نعرے لگا رہے تھے "اے فلسطین، اے فلسطینی، تیرا خون میرا خون اور تیرا دین میرا دین ہے"، "الاقصی مدد مانگتا ہے، اے مسلمانو، تم کہاں ہو؟"۔


مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ فرید اسماعیل نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کیلئے نئی آبادی کے قیام کے فیصلے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت بھی کی
۔
152/