17 اپریل 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نے ایران وپاکستان کےدرمیان تعاون کے فروغ پر زوردیا ہے ۔

ڈاکٹرلاریجانی نےتہران میں پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اورپاکستان کے گہرے اوردوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی ، اقتصادی ، پارلیمانی  اورسیاسی تعلقات میں مزید فروغ کی راہ میں کوئي بھی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔اس ملاقات میں ڈاکٹرلاریجانی نے ملکوں کے سفارتکاروں کوحاصل سفارتی تحفظ کی جانب اشارہ کرتےہوئے پاکستان میں اغوا ہونےوالے ایرانی سفارتکاروں کی رہائی کےلئے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں مزید ٹھوس اقدامات کرے ۔ اس موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ان کے دورہ ایران کامقصد تمام میدانوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کومضبوط بناناہے پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکرنے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کےدرمیان پارلیمانی سیاسی اوراقتصادی تعاون اورثقافتی مذہبی اورتاریخی رابطے اپنے عروج پر پہنچيں گے۔پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر نےایران کے ایٹمی پروگرام کےبارے میں کہا کہ پاکستان ایران کےخلاف ہرقسم کی پابندی کامخالف ہے اور اس کاخیال ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کاایٹمی معاملہ پرامن طریقے اورمذاکرات کےذریعے حل ہوناچاہئے۔ 

/110