17 دسمبر 2025 - 16:30
اسرائیلیوں سے تعلق ’برادری‘ کا ہے، وہ ہمیں اسلحہ، خوراک اور کپڑے دیتے ہیں

خان یونس میں سرگرم حماس مخالف ایک مسلح گروہ کے سربراہ شوقی ابو نصیرہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے گروہ کے اسرائیلیوں کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور اسرائیل انہیں اسلحہ سمیت مختلف امداد فراہم کرتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، خان یونس میں حماس مخالف ایک مسلح گروہ کے سربراہ شوقی ابو نصیرہ نے کہا ہے کہ ان کے اور اسرائیلیوں کے درمیان تعلقات ’’برادری‘‘ جیسے ہیں اور اسرائیلی انہیں اسلحہ اور دیگر مدد فراہم کرتے ہیں۔

فلسطینی ویب سائٹ ’’دنیا الوطن‘‘ کے مطابق، شوقی ابو نصیرہ نے عبرانی چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا: ’’ہمارا اور اسرائیلیوں کا رشتہ مضبوط ہے اور یہ ایک قریبی دوستی پر مبنی تعلق ہے۔ ہم زندگی بھر ان کے ساتھ امن اور تحفظ کے ساتھ رہیں گے۔ وہ ہمیں اسلحہ، خوراک اور کپڑے دیتے ہیں اور ہم سکیورٹی کے معاملات میں حتی المقدور ان کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہیں۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ٹرمپ منصوبے کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد اسرائیل اور امریکا ان کی حمایت ختم کرکے انہیں تنہا چھوڑ دیں گے، تو انہوں نے جواب دیا: ’’مجھے ایسا نہیں لگتا۔ ٹرمپ اور اسرائیلی لوگ شریف اور سچے ہیں اور یقیناً وہ ہماری حمایت جاری رکھیں گے۔‘‘

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha