3 ستمبر 2025 - 16:11
شام:قنیطرہ میں اسرائیلی رات کی چھاپہ مار کارروائی؛ 7 شامی نوجوان گرفتار

اسرائیلی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے علاقے جباتا الخشب میں رات کے وقت کارروائی کرتے ہوئے 7 نوجوان شامی شہریوں کو حراست میں لے لیا اور علاقے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا کے مطابق، شام کے جنوب میں قنیطرہ صوبے کے علاقے جباتا الخشب میں بدھ کی شب اسرائیلی فوج نے رات کی تاریکی میں  چھاپہ مار کارروائی کی اور 7 نوجوان شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران علاقے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے اور آسمان میں روشنی کے گولے داغے گئے۔

یہ کارروائی پچھلے ہفتے سویسہ علاقے میں ہونے والی اسی نوعیت کی چھاپے کے ایک ہفتے بعد ہوئی، جس میں ایک نوجوان گرفتار ہوا اور گھروں کی تلاشی لی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے اگست کے مہینے میں قنیطرہ میں کم از کم چار ایسی چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جن میں الصمدانیہ، عین العبد اور دیگر کئی علاقے شامل تھے۔

ان پیش رفتوں کے دوران جنوب شام میں اسرائیلی فوج کی عسکری سرگرمیوں میں شدت دیکھی گئی ہے، جس میں فضائی پروازیں اور زمینی چھاپے شامل ہیں، جن کے نتیجے میں کئی غیر فوجی شہری گرفتار بھی کیے گئے۔

یاد رہے کہ نئی شامی حکومت نے ابھی تک تل ابیب کے خلاف کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا، مگر اسرائیلی فوج مسلسل چھاپہ مار کارروائیاں اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

گذشتہ سات ماہ میں اسرائیلی فوج نے جبل الشیخ اور جنوبی شام میں 15 کلومیٹر طویل حفاظتی پٹی پر اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha