15 جون 2009 - 19:30

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں خود کش حملے میں ناظم ادیزئی اور امن لشکر کے سربراہ عبدالمالک سمیت13جاں بحق اور چھتیس زخمی ہوگئے ۔

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں خود کش حملے میں ناظم ادیزئی عبدالمالک سمیت13جاں بحق اور چھتیس زخمی ہوگئے ۔پشاور کے نواحی علاقے ادیزئی چوک میں مویشیوں کی منڈی لگی ہوئی تھی اور علاقے کے ناظم اور امن لشکر کے سربراہ عبدالمالک بھی منڈی آئے ہوئے تھے اس دوران بائیس سے چوبیس سال کی عمر کے خود کش حملہ آور نے ناظم کے قریب پہنچنے کی کوشش کی ۔

ناظم کے ذاتی گارڈ نے اسے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔دھماکے میں ناظم عبدالمالک سمیت بارہ افراد جاں بحق اور36 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا ۔دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔جائے وقوعہ سے جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو سرکاری ایمبولینسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔اسپتال میں داخل36 میں سے9کی حالت بدستور تشویش ناک ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔