وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ، بیدیاں اور مناواں میں ہونے والے حملے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں اور پیسے لے کر کام کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے پاس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عمارتوں پر حملے کی اطلاعات تھیں ، جنہیں متعلقہ اداروں تک پہنچادیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن گوریلا جنگ لڑ رہا ہے،تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح الرٹ ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتاہوں کہ وہ دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں، پولیس کی بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کردیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ سلسلہ مزید چند ہفتوں تک چل سکتاہے، قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ دہشت گردی پر جلد قابو پالیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بیدیاں اور مناواں میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، رینجرز کے جوان بھی پہنچ چکے ہیں اور تھوڑی دیر میں بھرپور آپریشن شروع کردیا جائیگا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169428
دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں اور پیسے لے کر کام کررہے ہیں.