اسلام آباد میں ایک پولیس ناکے پر ہالینڈ کے سفارت خانے کی ایک کارسے پستول،ہینڈ گرینیڈ اور بلٹ پروف جیکٹس برآمدہوئی ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے مطابق میریٹ ہوٹل کے قریب حساس علاقہ میں پولیس کے ایک ناکہ پر ہالینڈ کے سفارت خانے کی ایک گاڑی کوروک کرتلاشی لی گئی تو اس سے2پستول،6ہینڈ گرینیڈ اور6بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں۔سامان کی برآمدگی پرپولیس اور حساس اداروں کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔سفارت خانے کے عملہ نے اپنی شناختی دستاویزات پیش کیں لیکن وہ اسلحہ شہر میں لے کرگھومنے سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہ کرسکے۔ بعد ازاں اعلیٰ حکام کی مداخلت پران سفارت کاروں کو اسلحہ سمیت جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم واقعہ کی رپورٹ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلی گئی ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168741
اعلیٰ حکام کی مداخلت پران سفارت کاروں کو اسلحہ سمیت جانے کی اجازت دے دی گئی.