آل سعود کے سعودی حکام نے جب مکہ ومدینہ کے اطراف میں اپنا پوراتسلط جمالیا توانھوں نے اہلبیت علیھم السلام سے اپنی دشمنی کے اظہارکے لئے جنت البقیع میں واقع ام الائمہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا اور چارآئمہ معصومین علیھم السلام کے روضہ اطہرکومنہدم کرنے کا ناپاک منصوبہ بنایا۔ اس کے لئے انھوں نے قاضی القضاۃ سلیمان بن بلیہدکومدینہ روانہ کیا تاکہ وہ وہاں کے مفتیوں سے اپنی مرضی کے فتاوے حاصل کرے اورجنت البقیع کوشہیدکرنے کا راستہ ہموارکرے درباری اوراہلبیت اطہارسے بغض و دشمنی کی آگ میں جلنےوالے مفتیوں نے جنت البقیع کومنہدکرنے کا فتوی دےدیا اوریوں آل سعودی کے سرکاری کارندوں نے سرکاردوعالم کی دخترگرامی حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا اوران کےچارمعصوم فرزندوں کاروضہ اطہرمنہدم کردیا ۔اس دلخراش واقعہ کے بعد عالم اسلام میں غم واندوہ کی لہردوڑگئی اورروضہ اطہرکی دوبارہ تعمیرکی بین الاقوامی سطح پرتحریک چلائی گئی مگروہابیوں نے جنھيں سامراجی طاقتوں کی مکمل پشتپناہی حاصل ہے ابھی تک عالم اسلام کے اس مطالبہ کوماننے سے انکارکررکھا ہے ۔جنت البقیع کے انہدام کے بعد تمام شیعہ سنی علماء اورعمائدین نے مل کرتحریک چلائی تھی اورسعودی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ روضہ اطہرکی دوبارہ تعمیرکرائے مگریہ حکومت جس پرشدت پسندوہابیوں کا غلبہ ہے ابھی تک روضہ مبارکہ کی تعمیرمیں لیت ولعل سے کام لےرہی ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے بھی بارہا سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کے روضے کی دوبارہ تعمیرکرائے اوراس سلسلےميں تہران بھی ہرطرح کا تعاون کرنے کوتیارہے آٹھ شوال کوہرسال اہل بیت رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چاہنے والے پوری دنیا میں مجالس غم اوراحتجاجی جلسے کرکے جنت البقیع کے انہدام جیسے انتہائي سفاکانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ جگہ پرروضے کی دوبارہ تعمیرکا مطالبہ کرتےہيں ۔آٹھ شوال کی تاریخ ہرسال اہل بیت رسول صل اللہ علیہ وآلہ سے آل سعود اوروہابی مفتیوں کی دشمنی کی یاد پوری دنیا کے سامنے تازہ کردیتی ہے جنت البقیع میں امام حسن مجتبی ، امام زین العابدین ، امام محمد باقراورامام جعفرصادق علیھم السلام کے مزارات مقدسہ واقع ہيں اورانہی مزاروں پرہی وہ قبہ تعمیرتھا جسے دنیا روضہ جنت البقیع کہتی ہے جبکہ ایک روایت کے مطابق اسی مقام پرشہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا کا بھی مزارمطہرواقع ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168002
آٹھ شوال تیرہ سوچوالیس ہجری قمری کوآل سعودکے حکم اوردرباری ومتعصب وہابی مفتیوں کے کہنے پرمدینہ منورہ میں واقع جنت البقیع میں شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا اورچارآئمہ معصومین کے روضہ کومنہدم کردیا گیا۔