اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایٹمی سائنس داں محسن فخری زادہ کو جمعے کی شام تہران کے مضافاتی علاقے دماوند میں دھماکے اور فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا ، حادثہ کے فورا بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اب آخری اطلاعات کے مطابق ان کی شہادت واقع ہوگئی ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے ان کے ساتھیوں کا بھی قریبی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
عینی شاہدین نے دھماکے اور اس کے بعد فائرنگ کی واردات کی تائید کی۔ بتایا جاتا ہے کہ حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں تین سے چار افراد ہلاک ہوئے جن کا تعلق صیہونی دہشت گردوں سے ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
اس حوالے سے واللا نیوز نے رپورٹ دی تھی کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲