25 نومبر 2020 - 21:04
صدر انجمن شرع شیعیان کا اظہار رنج و غم لواحقین سے تعزیت

آغا صاحب نے مرحوم کی دینی خدمات، علمی صلاحیتوں اور انسانیت ساز صفات حمیدہ کو خراج عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب صادق اپنے مخصوص اور دلنشین انداز خطابت کے حوالے سے ایک منفرد عالم دین تھے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لکھنو کے بزرگ عالم دین و معروف خطیب اور  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سوگوار خانوادے بالخصوص محروم کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی۔

آغا صاحب نے مرحوم کی دینی خدمات، علمی صلاحیتوں اور انسانیت ساز صفات حمیدہ کو خراج عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب صادق اپنے مخصوص اور دلنشین انداز خطابت کے حوالے سے ایک منفرد عالم دین تھے مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی خدمات اور مسلمانان ہند کے حقوق کی باز یابی کی کاوشوں میں صرف کی۔

مولانا اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بنا پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کلیدی عہدوں پر فائز ہوئے ایک تقویٰ شعار عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ مرحوم انسان دوستی اور جذبہ احترام انسانیت کے پیکر تھے مرحوم کی جدائی لکھنو کے علمی حلقوں کے لئے ایک بڑا نقصان ہے آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲