29 اگست 2016 - 16:48
صدر روحانی کی پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد میں تیزی پر تاکید

ایرانی صدر نے پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی میدان میں موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان معاہدوں پر عمل درآمد سے تہران اور اسلام آباد اقتصادی تعاون کو مزید بڑهانے کے قابل ہو جائیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر نے پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی میدان میں موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان معاہدوں پر عمل درآمد سے تہران اور اسلام آباد اقتصادی تعاون کو مزید بڑهانے کے قابل ہو جائیں گے.

یہ بات صدر مملکت 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں نئے پاکستانی سفیر 'آصف علی خان درانی' کے ساته ایک ملاقات میں کہی.

اس موقع پرپاکستان کے سفیر نے اپنی اسناد تقرری اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت کو پیش کیں.

پاک،ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات اور قریبی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ باہمی خوشحالی اور ترقی کے مقاصد کیلئے دونوں ملکوں کو چاہئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں.

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کا کسی بهی اسلامی، اخلاقی یا انسانی اصولوں سے کوئی واسطہ نہیں. دہشت گرد گرہوں کے خلاف جنگ آسان کام نہیں ہے لیکن ہمیں پختہ یقین ہے کہ پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے بهرپور عزم اور طاقت موجود ہے. ایرانی نے سرحدوں پر اور خطے میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے ساته قریبی مشترکہ تعاون پر زور دیا. انہوں نے پاکستانی اور ایرانی اقوام کے درمیان بہت سے مشترکہ ثقافتی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی، علمی اور سائنسی شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا.

اس ملاقات کے دوران نئے پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام شعبوں میں ایران کے ساته تعاون کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کی مکمل آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے ہر مشکل وقت میں ساته دیا ہے، اب بهی دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو سیاسی تعلقات کی سطح پر بہتر بنانے کے خواہاں ہیں.

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط روابط کو خطے کیلئے فائدہ مند قرار دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲