26 اگست 2016 - 11:41
شمخانی: ایران اور روس کے تعلقات اسٹریٹیجک ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ مختلف موضوعات میں ایران اور روس کے تعلقات اسٹریٹیجک ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اور روس کے حکام نے بارہا دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک سیاسی، اقتصادی اور فوجی تعلقات پر تاکید کی ہے۔ تہران اور ماسکو میں ایران اور روس کے حکام کے مختلف سطحوں پر بہت سی ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور ان میں سے بعض تعلقات کا دہشت گردی کے مقابلے کی بنیاد پر برقرار ہونا ایک فطری امر ہے۔

علی شمخانی نے نوژہ ہمدان ایئربیس میں روسی لڑاکا طیاروں کی موجودگي کے بارے میں بھی کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے مختلف میدانوں میں صلاحیتوں کے تبادلے کی ضرورت ہوتی ہے اور حالیہ آپریشن بھی ایران کے فوجی مشیروں، روس کی فضائی حمایت اور شام کی فوج کی موثر شرکت کے ساتھ کیا گيا۔

علی شمخانی نے ترکی کے وزیر خارجہ کے حالیہ دوره ایران اور دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں کہاکہ ترکی اپنی خودمختاری کے تحفظ اور خطے کے امن کو تباہ کرنے والے اغیار کے منصوبوں کی مخالفت کے ساتھ ساتھ شام کے استحکام میں مدد دینےکا ارادہ رکھتا ہے اور تہران انقرہ کے ساتھ تعاون کر رہا هے تاکہ یہ مقصد حاصل ہو سکے۔

.....

/169