18 اگست 2016 - 12:15
یمن فورسز کے حملے میں 7 سعودی دہشتگرد فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ نجران پر میزائل حملہ کرکے سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ نجران پر میزائل حملہ کرکے سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سعودی عرب کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق یمنی میزائل کے حملے میں 7 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے اسپتالوں ، مدارس، مساجد اور شہری آبادی پر ہوائی حملے کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے وحشیانہ جرائم میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ۔

.......

/169