14 جولائی 2016 - 16:14
حجة الاسلام احمد نجنو: اسلامی بیداری سے خوف اوراسلام پسندی کا مقابلہ کرنے کےلیے داعش کو تشکیل دیا گیا ہے

امام جمعہ قلعہ گنج نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد ووحدت کے لیے کوششوں کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی بیداری سے خوفزدہ ہوکراوردنیا میں اسلام پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی استعمارنے داعش کو تشکیل دیا ہے البتہ اس خطے میں آل سعود ملعون اس کی حمایت کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجة الاسلام احمد نجنو نے جنت البقیع کی قبروں کےانہدام کے دن کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ جنت البقیع میں ائمہ اطہار علیہم السلام کی قبروں کا انہدام پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک دردناک واقعہ ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ایک گمراہ اورجعلی اورجھوٹے تفکرکے نتیجے میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے کہ جو حقیقی اسلام کے تشخص کو تباہ کرنے کے درپے ہے اوروہ اس راستے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کرتا ہے۔
امام جمعہ قلعہ گنج نےجنت البقیع کی قبروں کو منہدم کرنا ایک ٹیکنیکل غلطی قراردیا ہے کیونکہ اس قسم کے واقعات عالمی استعمار کے کھوکھلے تشخص کی علامت کا باعث ہیں اوراس سے دنیا والوں کے نزدیک آل سعود اوروہابیت کے بارے میں نفرت پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ اہل سنت کو وہابیت سے الگ کرنا چاہیے کیونکہ وہابیوں کا کوئی تشخص نہیں ہے اوریہ عالمی استعمارکی پیداوارہیں۔
قلعہ گنج کے نمائندہ ولی فقیہ نےکہا ہےکہ جب ہم دنیا کی آبادی پرنظرکرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے لیکن اس کے باوجود مسلمانوں پربہت زیادہ ظلم وستم ہورہے ہیں۔ لہذا یہ ایک قابل غورمسئلہ ہےکہ اس قسم کے واقعات کیوں رونما ہوتے ہیں؟
حجة الاسلام نجنو نے داعش،وہابیت اوراستعمارکو زمین پرشیطان کے نمائندے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گمراہ فرقے زیادہ دیرتک نہیں رہیں گے کیوں کہ آخری کامیابی مسلمانوں اورمظلوموں کی ہے اوریہ الہی وعدہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169