29 مئی 2016 - 09:53
اسکردو، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جاری دھرنے کو تیرہ روز مکمل، عوام کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اسکردو میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت جانبدارنہ پالیسی کے تحت عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہے اور سیاسی مخالفین سے بدترین انتقام لے رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی جاری دہشتگردی کے خلاف دھرنا تیرہویں روز میں داخل ہوگئے اور شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے یادگار چوک پر جاری دھرنے سے طٰہٰ منتظری، سید الیاس موسوی، وزیر کلیم، شیخ فدا عابدی، مولانا ذیشان اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے مطالبات کی منظوری کے ایک سال کا دھرنا بھی دینا پڑے تو دے کے بیٹھیں گے اور اس وقت تک نہیں اٹھیں گے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم اسوقت تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلتستان میں ہر طرف ظلم کا بازار گرم ہے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، ظلم صرف عوام پر نہیں بلکہ ریاستی ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ بھی جاری ہے، گزشتہ روز جس پولیس اہلکار کو معطل کیا گیا ہے وہ افسوسناک ہے۔ ہم ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے چاہے جس طبقے کے ساتھ کیوں نہ ہوں۔ بلتستان میں ہونے والی اندھیر نگری کا انتظامیہ نوٹس لے اور عوا م کے ساتھ ظلم بند کرے۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت جانبدارنہ پالیسی کے تحت عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہے اور سیاسی مخالفین سے بدترین انتقام لے رہی ہے۔ قومی ایکشن پلان کی آڑ میں اور فور تھ شیڈول کے نام پر گلگت بلتستان محب وطن شہریوں کو دہشتگرد بنا کے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

.......

/169