20 مئی 2016 - 12:07
صہیونی وزیر جنگ نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا / داعش اسرائیل کا دشمن نہيں: صیہونی وزيرجنگ

اسرائیلی وزیر جنگ موشہ یعالون نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ موشہ یعالون نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق موشہ یعالون نے کل رات اسرائيلی وزير اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ابھی تک کسی کو موشہ یعالون کی جگہ وزیر جنگ مقرر نہیں کیاہے۔

صیہونی وزيرجنگ موشہ یعالون کا اعتراف:

صیہونی وزیرجنگ نے اعتراف کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ ،اسرائیل کادشمن نہيں ہے۔ صیہونی وزیرجنگ نے مزيد کہا کہ شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ النصرہ کے اقدامات اسرائیل کے مفاد میں ہيں- موشہ یعالون نے حزب اللہ کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناتوانی کا اعتراف بھی کیا- صیہونی حکومت کے وزیرجنگ کے اعتراف کے مطابق شبعا فارم کے مقبوضہ علاقے میں حزب اللہ کی حالیہ کاروائي کے سامنے اسرائیلی فوج مبہوت ہو کر رہ گئي۔ صیہونی وزیرجنگ کا دہشتگردوں کی حمایت کا اعتراف ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ جب اس سے پہلے شام میں موجود دہشتگردوں کی ایک تعداد مقبوضہ جولان ميں واقع اسرائیلی اسپتالوں میں علاج کے لئے پہنچائي گئي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169