اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حکومت عراق کے ترجمان سعد الحدیثی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے نتیجے میں اب تک اس گروہ کے زیر قبضہ دو تہائی علاقوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔ اس آپریشن میں عراقی فوج کو کرد پیش مرگہ ملیشیا اور عراق کی عوامی رضاکار فورسز کا تعاون حاصل رہا ہے۔
الرمادی، تکریت اور بیجی، عراق کے ایسے اہم شہر ہیں کہ جنھیں عراقی فوج نے کرد پیش مرگہ ملیشیا اور عراق کی عوامی رضاکار فورسز کے تعاون سے آزاد کرایا ہے۔ ان شہروں پر عراقی فوج کا کنٹرول ہو جانے سے بینکوں کی لوٹ، تیل کی چوری اور اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی داعش دہشت گرد گروہ کی آمدنی، کم ہو گئی ہے اور بعض علاقائی ملکوں کی جانب سے اس گروہ کو فراہم کی جانے والی مالی مدد کے عمل پر بھی کافی کنٹرول کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔
/169