اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کےایک استاد حجة الاسلام ڈاکٹراقبالیان نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران کہا ہےکہ اگرہم کسی مسجد کو اسلامی طرز کی مسجد قراردینا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کا اوائل اسلام کی مسجد سےمقایسہ کرنا پڑے گا۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ اوائل اسلام کی مساجد دارالعبادہ،دارالفکر،دارالعلم،اللہ کے ساتھ مخلوق کے رابطے کے استحکام کا مقام اورتوبہ کا محل شمارہوتی تھیں۔ امیرالمومنین علیہ السلام مسجد میں بیٹھ کرفیصلے کیا کرتے تھے،اسی طرح مساجد غیرملکی وفود سے ملاقاتوں،فوجی،سیاسی اورخاندانی امورمیں مشوروں کا مکان شمارہوتی تھیں۔
حجة الاسلام اقبالیان نےکہا ہےکہ ہمیں اس مطلب پرتوجہ دینی چاہیےکہ مساجد کو اسلامی طرز کی معماری کے مطابق تعمیر کرنا چاہیے۔
انہوں نے مسجد میں جوانوں کو جلب کرنے میں امام جماعت کے اخلاق کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے افراد مسجد کی طرف رغبت رکھتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ امام جماعت ان کا استقبال کرتا ہے اوران کے سوالات کے جوابات دیتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ مساجد کو حکومتی نہیں ہونا چاہیے بلکہ جہاں تک ہوسکتا ہے ان کے انتظامات لوگوں کے پاس ہونے چاہییں اورحکومت کو فقط حمایت کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169