اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان چابہار بندرگارہ تعاون معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے جس سے تینوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات میں مزید تیزی آئے گی.
افغان دفترخارجہ كے مطابق، يہ بات افغانستان كے نائب وزيرخارجہ 'حكمت خليل كرزئي' نے گزشتہ منگل كے روز بھارتي دارالحكومت نئي دہلي ميں منعقدہ ہارٹ آف ايشيا، استنبول عمل كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ چابہار تعاون معاہدہ حتمي ہوا ہے اور تينوں ممالك جلد اس پر دستخط كريں گے.
انہوں نے كہا كہ چابہار معاہدہ ايك اہم سنگ ميل ہے جس سے مشتركہ تجارتي تعلقات سميت سرمايہ كاري اور علاقائي روابط ميں مزيد اضافہ ہوگا.
نائب افغان وزيرخارجہ نے اس بات پر زور ديا كہ وسطي ايشيائي ممالك اور بالخصوص جنوبي اور جنوب مغربي ايشيائي ملكوں كے درميان نقل و حمل، توانائي تعاون اور بالخصوص افغانستان ميں انفراسٹيكچر شعبوں ميں ترقي سے علاقائي ممالك ميں اقتصادي خوشحالي اور روزگار كے مواقع ميں قابل قدر اضافہ ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲