اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی پولیس کے سربراہ نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا: گزشتہ شب ’’خاش‘‘ کے علاقے میں واقع ایک چیک پوسٹ پر ہوئی ایک جھڑپ کے دوران تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
جنرل حسین رحیمی نے مزید کہا: اس جرم کے ارتکاب کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: شرپسند لوگ جان لیں کہ بے گناہ جوانوں کا خون کبھی بھی رائگاں نہیں جائے گا اور بہت جلد اس واقعہ کے عاملین کو دردناک سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سرحد پر واقع ایرانی علاقوں میں وقتا فوقتا پاکستان کی طرف سے شرپسند افراد اس ملک میں گھس کر دھشتگردانہ کاروائیاں کرتے اور ایران میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲