اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان نے کہا کہ اگر اقتصادی منصوبے پر عمل نہیں کیا گیا تو 2017 تک سعودی عرب کا دیوالیہ نکل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کو اقتصادی منصوبہ پیش کیا جائیگا جس کے مطابق سعودی عرب کا اقتصاد محض تیل پر منحصر نہیں ہوگا بلکہ اسے ایسا ملک بنایا جائیگا کہ جس کی معاشی عمارت تیل کے علاوہ دیگر ذرائع پر کھڑی ہوگی۔ سعودی ماہرین نے بھی اس سلسلے میں کہا اس وقت سعودی عرب سخت حالات سے گزررہا ہے اور اگر معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں لائی گئی تو دیوالیہ ہونا یقینی ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ اس سلسلے میں کافی منصوبے بنائے گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے 25 فیصد بجٹ کو کم کرکے ویٹ (VAT) کی مقدار بڑھادی ہے تاکہ سعودی عرب کے معاشی بحران کو سنبھالا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169