اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں اس کوشش میں ہیں کہ وہ تحریک انصاراللہ کے قائدین کو کویت میں منعقد ہونے والے یمن میں قیام امن کے موضوع پر مذاکرات میں شرکت پر آمادہ کریں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاراللہ کویت میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں ہوئے ہیں کیونکہ ان کا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔
تحریک انصاراللہ کے جنگجوؤں نے جنگ بندی کے لئے ہتھیار ڈالنے اور زیر کنٹرول علاقوں کو ترک کرنے کی شرط کو قبول نہیں کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یمن میں تمام گروہوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل سے پہلے ان دو شرطوں پر عمل نہیں ہوسکتا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے تمام یمنی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے تعاون کریں تاکہ بغیر کسی تاخیر کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوسکے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ایک سال سے جاری جنگ یمن میں اب تک ہزاروں یمنی شہری جاں بحق جبکہ دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169