اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے کے موثر اور حقیقی عملدرآمد کے حوالے سے امریکہ پر زور دیا.
يہ بات انہوں نے اقوام متحدہ كے اجلاس كے موقع پر اپنے امريكي ہم منصب جان كري كے ساتھ ايك ملاقات كے بعد صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ دورہ نيويارك كے موقع پر وہ اقوام متحدہ كے پيرس معاہدے كے دستخط كي تقريب اور پائيدار ترقي كے حوالے سے منعقدہ اجلاس ميں شركت كريں گے.
ايراني وزير خارجہ نيويارك كے دورے كے موقع پر ديگر ممالك كے اعلي حكام كے ساتھ دوطرفہ ملاقاتيں بھي كريں گے.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كو امريكہ كے ساتھ اقتصادي تعلقات كے انعقاد ميں كوئي روكاوٹ نہيں اور ايران نے امريكہ كو كبھي اقتصادي معاہدے كے لئے نہيں كہا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲