14 اپریل 2016 - 03:10
اعتکاف تفکر کے لیے ایک فرصت ہے: حجت الاسلام غلام رضا زاہدی

سمنان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اعتکاف تفکر کے لیے ایک فرصت ہے کہ اعتکاف کے دنوں میں اعتکاف کرنے والوں کو دی جاتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سمنان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے چیئرمین حجت الاسلام غلام رضا زاہدی نے سمنان میں شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ تبلیغات اسلامی کی طرف سے عبادات اور دینی فرائض کی انجام دہی کے لیے مبلغین اور علماء کرام کا حاضر رہنا، دینی مسائل کا جواب دینا، پولیس کے تعاون سے سماجی مشکلات کا راہ حل بیان کرنا، خصوصی اور علمی نشستوں اور دعا ومناجات کی محافل کا انعقاد وغیرہ جیسے پروگرام اس سال اعتکاف کے لیے جانے والے مبلغین کو دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعتکاف کے پہلے روز ختم دعائے کمیل، جمعہ کے دن دعائے ندبہ، زیارات کی قرأت، شہادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر مجلس عزا کا انعقاد، پندرہ رجب کو ام داؤد منسوب اعمال، نماز جماعت کے ساتھ ساتھ مناجات کا اہتمام جیسے پروگرام بھی اس سال اعتکاف کے مبلغین کے سپرد کیے گئے ہیں۔
زاہدی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ اعتکاف کا اہتمام کرنا معاشرے کے اندر دینی ثقافت کی ترویج کا باعث بن سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے ادارے کی طرف سے اعتکاف کے پروگرام اور اعتکاف کی جگہوں کا اعلان کیا۔

.......

/169