11 اپریل 2016 - 11:44
ایران اور قزاقستان کے درمیان 9 معاہدوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور قزاقستان نے باہمی تعاون کے 9 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور قزاقستان نے باہمی تعاون کے 9 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام نے ایرانی صدر روحانی اور قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایوف کی موجودگی میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ ان معاہدوں میں تجارت، صنعت، ٹرانسپورٹ اور انرجی کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169