7 اپریل 2016 - 11:43
ایران شام کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کر رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ایران شام کو فوجی مشورے دے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ایران شام کو فوجی مشورے دے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے۔

جنرل مسعود جزائری نے المیادین ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کو فوجی مشورے دے کر اور اس کے اتحادیوں اور دوستوں کو اپنے تجربات منتقل کر کے شام کی مدد کر رہا ہے۔

جنرل مسعود جزائری نے مزید کہا کہ شام کو ایک بھرپور جنگ اور ایک بڑے وسیع دہشت گردانہ حملے کا سامنا ہے اور تہران شام کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی تمام مسلح افواج نے شام کی مدد کرنے کو اپنے پروگراموں میں شامل کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲