اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاع اور بجلی و پانی خواجہ محمد آصف نے ایران کے کامیاب میزائل تجربے کے بعد بدھ کے دن کہا کہ ایران کی مسلح افواج دفاعی اور فوجی میدان میں بہت زیادہ صلاحیتوں کی حامل ہیں۔
خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج بہت صلاحیتوں کی حامل اور تربیت یافتہ ہیں اور ایران کے دفاعی شعبے نے برسہا برس کی پابندیوں کے باوجود فوج کو بطریق احسن مسلح کر دیا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاع اور بجلی و پانی کا کہنا تھاکہ ایران اور پاکستان نے کبھی بھی اپنی فوجی صلاحیت کو دوست اور مسلمان ممالک کے خلاف استعمال نہیں کیا ہے اور انہوں نے یہ صلاحیت صرف ہر طرح کے ممکنہ خطرات کے مقابلے میں اپنا دفاع کرنے کے لئے حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بدھ کے دن قدر H بیلسٹک اور قدر F بلیسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ یہ میزائل چودہ سو کلومیٹر تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔
.......
/169