اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے آج صبح اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں لوگوں کی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: سماج کی ترقی اور مشکلات کے حل کے لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینا ہو گا۔
اس مرجع تقلید نے مزید واضح کیا: ملت ایران سے اس بات کی امید کی جاتی ہے کہ ایسے صالح افراد کا انتخابات کریں جن کی مجلس شورای اسلامی کو ضرورت ہے، ان لوگوں کو ووٹ دیں جو اہل عقل و فہم ہیں اور سماج کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: تاکید کی جاتی ہے کہ وہ تمام لوگ جو واجد شرائط ہیں انتخابات میں شرکت کریں اور اپنے ووٹ کاسٹ کریں۔
آیت اللہ سبحانی نے انتخابات کو مبارک جانتے ہوئے کہا: حقیقت میں ووٹ، عوام کا ووٹ ہے اور خداوند عالم ملت اسلامی کا حامی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲