21 فروری 2016 - 07:32
سعودی فوجی کمانڈروں نے آخر کار یمن اور شام میں اپنی شکست کا اظہار کر دیا

سعودی عرب کے سینئر فوجی کمانڈروں نے ولیعہد محمد بن نایف کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ شام میں زمینی کاروائی کی توانائی نہیں رکھتے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سماجی چینلوں نے سعودی ولیعہد محمد بن نایف کے نام اس ملک کے فوجی کمانڈروں کے خط کو شائع کیا ہے کہ جس میں ان کمانڈروں نے شام میں زمینی کاروائی میں شمولیت سے اپنی ناتوانی کا اظہار کیا ہے- سعودی کمانڈروں نے اس خط میں، شام میں سعودی فوجیوں کو بھیجے جانے سے سعودی عرب کے قومی استحکام کو نقصان پہنچے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے- ان فوجی کمانڈروں نے شام میں فوجی مداخلت کے لئے، آل سعود کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے- اسی طرح اس خط میں سعودی عرب کے فوجی کمانڈروں نے لکھا ہے کہ یمن میں بھی، اپنے مشن کی انجام دہی میں زمینی فوج کی کوتاہی کے سبب، ہماری کاروائیاں ناکام رہی ہیں- سعودی ویب سائٹوں نے اس سے قبل بھی، یمن پر حملے جاری رہنے اور شام میں زمینی کاروائی کے حوالے سے سعودی دربارمیں پھوٹ پیدا ہونے کی خبر دی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔

/169