15 فروری 2016 - 10:47
ترک وزیر اعظم : سنی کرد بھی ترکی کے دشمن ہیں

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے جرمن چانسلر انگلا مرکل کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی کرد بھی ترکی کے دشمن ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے جرمن چانسلر انگلا مرکل کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی کرد بھی ترکی کے دشمن ہیں۔ اوغلو نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے دباؤ کے باوجود ترکی سنی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کو متوقف نہیں کرےگا۔ ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی کرد ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی پ ک ک کی طرح اپنا دشمن سمجھتی ہے۔ اس نے کہا کہ ترک فوج سنی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

.......

/169