اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والی دو بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں 200 یورپی، امریکی اور ایشیائی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں.
ایرانی نائب وزیر برائے صنعت اور کان کنی حسین اسفہبدی نے گزشتہ اتوار کے روز تہران میں لکڑی کی صنعت اور متعلقہ سازو سامان کی نمائش اور فرنیچر مصنوعات، مشینری اور متعلقہ سامان کی 14ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کر دیا.
ساتویں بین الاقوامی لکڑی کی صنعت اور متعلقہ سازو سامان کی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 60 کمپنیوں سمیت جرمنی، برطانیہ، ترکی، چین اور ملائیشیا سے 10 کمپنیوں نے لکڑی کے شعبے میں اپنی مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش کیا.
فرنیچر مصنوعات، مشینری اور متعلقہ سامان کی 14ویں بین الاقوامی نمائش میں 300 ملکی اور 20 ممالک سے 180 غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں.
یہ دو روزہ بین الاقوامی نمائش 3 فروری تک جاری رہے گی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲