27 جنوری 2016 - 16:28
جوھری بجلی گھروں کی تعمیرات کے بارے میں ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون پر تاکید

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری بجلی گھر اور چھوٹے ری ایکٹروں کی تعمیرات میں دوطرفہ تعاون کرنے پر دلچسپی رکھتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری بجلی گھر اور چھوٹے ری ایکٹروں کی تعمیرات میں دوطرفہ تعاون کرنے پر دلچسپی رکھتا ہے.

یہ بات 'علی اکبر صالحی' نے تہران میں متعین جنوبی کوریا کے سفیر 'کم سوئنگ' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے صالحی نے کہا کہ اب ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان شک و شبہات کا دور ختم ہوچکا ہے.جنوبی کوریا کے مختلف شعبوں میں تجربات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری بجلی گھروں بالخصوص چھوٹے ری ایکٹر کی تعمیرات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے جس کا مقصد جوہری ٹیکنالوجی کو سائنسی شعبے بالخصوص طبی شعبے میں استعمال کرنا ہے.سربراہ ایرانی جوہری توانائی ادارہ اور جنوبی کوریا کے سفیر نے اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت صنعتی اور جوہری شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.جنوبی کوریا کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید توسیع دینے کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲