اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے پیر کی رات صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے ان ٹینکروں پر حملہ کر دیا جن سے وہ تیل اسمگل کر رہے تھے - اس حملے میں کم سے کم دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے-
داعش دہشت گرد گروہ عراق کا تیل چوری کر کے اسمگل کرتا ہے- ٹنکروں پر کرکوک سے پچپن کلومیٹر دور مغرب میں واقع الریاض کے علاقے میں بمباری کی گئی ہے- عراقی سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تیل کے یہ ٹینکر صوبہ نینوا کی جانب جا رہے تھے-
تکفیری و صیہونی دہشت گرد گروہ داعش نے جون دوہزارچودہ سے عراق کے مختلف علاقوں کی بعض آئل فیلڈز پر قبضہ کر رکھا ہے-
.....
/169