اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے ریڈیو نے جمعے کو خبردی ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں اور شامی حکومت کے مخالفین کے نمائندوں اور فری سیرین آرمی کے کمانڈروں نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے ادارے کی عمارت میں ہونےوالے اجلاس میں شرکت کی ہے - فری سیرین آرمی کے ایک کمانڈر کرنل عبدالجبارالعکیدی نے، جنھوں نے ترکی سے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اس اجلاس میں تقریر کی، فری سیرین آرمی کے لئے مزید مالی حمایت کی درخواست کی - اس سے پہلے خبری ذرائع نے یہ اطلاع دی تھی کہ صیہونی حکومت شام میں سرگرم دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کررہی ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں زخمی ہونےوالے دہشت گردوں کا علاج بھی اسرائیلی اسپتالوں میں ہوتاہے - صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اسرائیلی اسپتالوں میں زخمی دہشت گردوں کاعلاج کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی اسپتالوں میں بعض دہشت گردوں کی عیادت بھی کرچکے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲