اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی کے بارے میں امریکی صدر اوباما کی پیشن گوئیاں درست نہیں۔ اسلام آباد میں ’ایک خطہ ایک سڑک‘ کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ دنیا میں کسی خطے میں بھی مسلسل عدم استحکام دہشت گردی کے فروغ کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے اس لیے صدر اوباما نے جو کچھ کہا وہ ان کی پیشن گوئی ہے آگاہی نہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں محض خدشات کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل اسٹیٹ آف دی یونین سے آخری خطاب میں براک اوباما نے القاعدہ اور داعش کو امریکی عوام کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور وسط ایشیاء کے علاقے دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانے ہوسکتے ہیں جبکہ داعش بھی ان علاقوں میں زور پکڑ رہی ہے، ایشیاء میں عدم استحکام کا خدشہ کئی دہائیوں تک رہے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز مذاکرات جلد ہوں گے۔ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان پیرس میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ اس سے پہلے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ خطے میں سیکورٹی کے بارے میں امریکی صدر اوباما کی پیشں گوئیاں درست نہیں۔ امریکی صدر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا پاکستان دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے۔ آئندہ آنے برسوں میں پاکستان میں مزید امن و استحکام آئے گا۔ حکومت راہداری منصوبے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو درپیش خطرات پر قابو پا لیں گے۔ یہ منصوبہ پورے خطے میں اقتصادی انقلاب کا باعث بنے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری صرف سامان کی رسد کیلئے نہیں ہے بلکہ لوگوں کو آپس میں ملانے کیلئے بھی اہم ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے غربت میں کمی آئے گی۔ منصوبے پر کام کرنے والے چینی کارکنوں کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169