اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے میزائل پروگرام کے خلاف امریکی مداخلت کا سختی سے جواب دے گا.
یہ بات 'حسین جابرانصاری' نے جمعرات کے روز میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ، ایرانی مزائیل پروگرام کے ساتہ رابطے کے بہانے میں مزید شخصیات اور کمپنیوں کے خلاف ممکنہ امریکی پابندی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات یکطرفہ، صوابدیدی اور غیرقانونی ہیں تاہم ایران نے امریکیوں کو پہلے بھی خبردار کیا ہے.
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا جیسا کہ خود امریکہ نے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ ایران کے میزائل پروگرام کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم امریکی مداخلتوں کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی دفاعی اور قومی سلامتی قابلیت بڑھانے کے لئے کوئی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے اس جائز حق کو چھین نہیں سکتا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲