31 دسمبر 2015 - 11:08
داعش نے الرمادی میں چالیس خواتین اور بچوں کا قتل کر دیا

داعش دہشت گرد گروہ نے الرمادی کے مشرق میں چند خواتین اور بچوں سمیت چالیس عراقیوں کو قتل کر دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں ایک عراقی سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ داعش نے ان افراد کو الرمادی کے مشرق میں واقع الشرکہ علاقے میں بدھ کی رات قتل کیا ہے- سیکورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش سے وابستہ عناصر نے عراقی فوج کی وردی پہن رکھی تھی -

عراقی فوج نے پیر کو شہر الرمادی کو آزاد کرا لیا- داعش دہشت گردوں نے مئی کے مہینے میں الرمادی پر قبضہ کر لیا تھا -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲