14 دسمبر 2015 - 17:35
گیمبیا کے صدر نے اپنے ملک کے اسلامی جمہوریہ ہونے کا اعلان کر دیا

ایجنسی۔ابنا۔ گیمبیا کے صدر نے سرکاری طور پر اپنے ملک کو اسلامی جمہوریہ ہونے کا اعلان کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گیمبیا کے صدر نے سرکاری طور پر اپنے ملک کو اسلامی جمہوریہ ہونے کا اعلان کردیا۔ جبکہ گیمبیا سے پہلے پاکستان، موریطانیہ، ایران اور افغانستان نے بترتیب ملکی نظام کو جمہوری اسلامی قرار دیا تھا۔ پاکستان  1956 میں، مریطانی  1958 میں ، ایران  1979 میں اور افغانستان  2001 میں جمہوری اسلامی بن گئے۔

رویٹر کے مطابق گیمبیا کے صدر "یحی جامہ" نے سرکاری ٹی وی پر اپنے ملک کوجمہوری اسلامی ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا:گیمبیا کی شناخت اور دینی اقدار کے پیش نظر، میں اس ملک کے جمہوری اسلامی ہونے کا اعلان کرتا ہوں،چونکہ گیمبیا کی اکثر آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور اب یہ ملک مزید ایک کالونی کے طور پر  پچھلی میراث کو لے کر نہیں چل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: گیمبیا کے جو شہری مسلمان نہیں ہیں وہ اپنے دین پر قائم رہنے میں آزاد ہیں۔

گیمبیا کی آبادی اٹھارہ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جن میں 95فیصد آبادی مسلمان تشکیل دیتے ہیں۔

یحی جامہ 21 سالوں سے گیمبیا کے صدر جمہور ہیں جنہوں نے 2013 میں اپنے ملک کو "دولت مشترکہ" سے خارج کردیا، ان کا ماننا ہےکہ یہ ممالک نئی مستعمرہ کالونیاں ہیں۔

گیمبیا سے پہلے پاکستان، موریطانیہ، ایران اور افغانستان نے بترتیب ملکی نظام کو جمہوری اسلامی قرار دیا تھا۔

پاکستان  1956 میں، مریطانی  1958 میں ، ایران  1979 میں اور افغانستان  2001 میں جمہوری اسلامی بن گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲