اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں کم سے کم پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ کے ایک حملے میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا نائب اور دست راست ، ابوعلی الانباری شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ابوعلی الانباری شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے الجزیرہ میں داخل ہونے کے بعد عراقی فضائیہ کے حملے کا نشانہ بنا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے کے بعد دھماکوں کی شدید آوازیں سنی گئیں۔ عراقی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق فضائیہ کے اس حملے میں ابوعلی الانباری سمیت داعش کے متعدد دہشت گرد کمانڈر زخمی ہوگئے جنہیں داعش نے شام کے علاقے البوکمال منتقل کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲