27 نومبر 2015 - 14:14
ابوجا: اسرائیلی بوکو حرام کے حملے میں 18افراد ہلاک، 100گھر جلادیئے

نائیجر میں بوکوحرام کے حملے میں 18افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ اسرائیلی دہشتگردوں نے 100گھروں کو نذرآتش کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو رات گئے جنوب مشرقی گائوں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے کھلے عام ہتھیاروں کا استعمال کیا اور 100 گھروں کو جلا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجر میں بوکوحرام کے حملے میں 18افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ اسرائیلی دہشتگردوں نے 100گھروں کو نذرآتش کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو رات گئے جنوب مشرقی گائوں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے کھلے عام ہتھیاروں کا استعمال کیا اور 100 گھروں کو جلا دیا۔

حملے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 11شدید زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس فروری سے لے کر اب تک اسرائیلی دہشتگردوں اور فورسز کے مابین 50مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے، جبکہ خوف وہراس کے باعث 150اسکول بھی بند کیے جاچکے ہیں، جس کی وجہ سے 12ہزار یا اس سے زائد افراد متاثر ہورہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169