27 نومبر 2015 - 09:33
بنگلادیش میں شیعہ نمازیوں پر داعش کا حملہ چار نمازی شہید اور زخمی+ تصاویر

بنگلادیش کے شمالی علاقہ جات میں واقع شیعہ مسجد پر گزشتہ شب دھشتگردوں نے حملہ کر کے ایک نمازی کو شہید جبکہ تین کو زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلادیش کے شمالی علاقہ جات میں واقع شیعہ مسجد پر گزشتہ شب دھشتگردوں نے حملہ کر کے ایک نمازی کو شہید جبکہ تین کو زخمی کر دیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور پانچ آدمی تھے جنہوں نے گزشتہ شب ’’بوگردا‘‘ کے علاقے میں واقع ’’مسجد الحسین‘‘ پر نماز مغرب کے وقت حملہ کیا اور حملے کے بعد فرار ہو گئے۔
اس حملے میں مسجد کے ایک عہدہ دار بھی شہید ہوئے ہیں۔
یہ حملہ ایسے حال میں انجام پایا ہے کہ بنگلادیش کی پولیس نے ایک دن پہلے اس ملک کے ایک شدت پسند کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
یہ وہ شخص تھا جس پر ڈھاکا میں شیعہ امام باڑے پر گرینیڈ مارنے کا الزام عائد تھا واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈھاکا کے امام باڑے پر ہوئے اس حملے میں دو افراد شہید ہوئے تھے۔
گزشتہ شب مسجد الحسین پر ہوئے دھشتگردانہ حملے کی ذمہ داری دھشتگرد ٹولے داعش نے قبول کر لی ہے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ بنگلادیش کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش میں داعش موجود نہیں ہیں۔

....................
242