15 نومبر 2015 - 15:46
دھشتگردی سب کے لیے مشترکہ خطرہ ہے: ابراہیم جعفری

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے دہشت گردی کو سب کیلئے مشترکہ خطرہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بحران شام کے بارے میں منعقدہ ویانا اجلاس کے موقع پر کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے اورعراق نے پہلے ہی تکفیری دہشت گردی کے دیگر ممالک تک پھیل جانے کی بابت انتباہ دیتے ہوئے دنیا والوں سے اس خطرے کی طرف سنجیدہ توجہ دینے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ داعش گروہ شام سے عراق پہنچ گیا اور ایک سال سے زیادہ عرصہ پہلے کہ جب یہ گروہ عراق میں داخل ہوا تھا اس گروہ میں بیاسی مختلف ممالک کے افراد تھے لیکن آج اس گروہ میں سو سے زیادہ ممالک کے عناصر شامل ہیں۔
عراقی وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گردی تمام دنیا والوں کے لئے سنگین مشترکہ خطرہ ہے کہا کہ شام میں داعش کا خاتمہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو تمام ممالک سے مربوط ہے اور مصر، عراق، لبنان اور فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اس کے عالمی خطرہ ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔

انہوں نے بحران شام کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بحران کا حل شامی عوام کے ذریعہ ہونا چاہئے لیکن شام کی سیکورٹی کا مسئلہ سب کے تعاون کا متقاضی ہے۔

ابراہیم جعفری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کے سیاسی عمل میں شرکت کرنے والے حکومت مخالفین کو غیر مسلح ہونا چاہئے اور ان کو دہشت گردی کی ہر طرح کی کارروائی سے دور رہنا چاہئے نیز ان کو حکومت میں سنجیدگی کے ساتھ مشارکت کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲