13 نومبر 2015 - 11:54
ایران دنیا کے ساته سائنسی، تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے: آیت الله رفسنجانی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراه آیت الله 'اکبر هاشمی رفسنجانی' نے کها هے که اسلامی جمهوریه ایران اپنے وسیع سائنسی پش منظر کے تحت دنیا کے ساته سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراه آیت الله 'اکبر هاشمی رفسنجانی' نے کها هے که اسلامی جمهوریه ایران اپنے وسیع سائنسی پش منظر کے تحت دنیا کے ساته سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے.
ان خیالات کا اظهار انهوں نے اسلامی جمهوریه ایران کے دارالحکومت تهران میں تعینات ناروے کی سفیر اوڈ لیسے نورحیم اور ناروے کے یونیورسٹی کے اساتذه کے ساته ایک ملاقات میں گفتگو کرتے هوئے کیا.

اس موقع پر آیت الله رفسنجانی نے ناروے کی سفیر اور اساتذه کو اسلامی انقلاب کے بعد آزاد یونیورسٹی کے قیام اور یونیورسٹی کے طلبا کی پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز میں کامیابیوں کے بارے میں آگاه کیا.

ناروے کی سفیر اوڈ لیسے نورحیم نے کها که ان کا ملک اسلامی جمهوریه ایران کے ساته سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کی توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کو تعلیمی شعبوں میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائده اٹهانا چاہیے.

....... 

/169