اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیوریارک میں افغانستان میں امن اور تعمیر نو سے متعلق اعلٰی سطح اجلاس جاری ہے، جس میں ترکی کے نائب وزیراعظم، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، پاک مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین، امریکہ، افغانستان، ترکی کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ شرکاء نے دوران اجلاس خطے میں امن کیلئے افغانستان اور طالبان میں مصالحت پر زور دیا ہے اور اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور سکیورٹی پاکستان میں امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں جلد قیام امن کا عمل شروع ہو جائے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ترکی کے وزیر خارجہ فریدون ہادی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں ملکوں کے رہنماﺅں نے تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169