اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس حال میں کہ پوری دنیا کا میڈیا مکہ مکرمہ میں پیش آنے والے دردناک حادثے کی خبروں کو لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ کر رہا ہے اور ادھر منی میں بھی آل سعود کی بے نظمی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ملک سلمان کی تصاویر شائع کر کے لکھ رہی ہے کہ ملک سلمان منی میں حاجیوں کے جم غفیر کو دیکھ کر لذت اٹھا رہے ہیں!
اس نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ سعودی بادشاہ ملک سلمان منیٰ کے قریب ایک بڑے ٹاور میں پہنچ کر دور سے حاجیوں کا نظارہ کر رہے اور لذت اٹھا رہے ہیں! شاید انہیں حاجیوں کے اس بے دردی سے مرنے کی لذت محسوس ہو رہی ہو گی۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ غیر ملکی حج کمیٹیوں نے منی میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے پیش آئے اس حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ رمی جمرات کے لیے لاکھوں کی تعداد میں جانے والے حاجیوں کا ایک راستہ درمیان سے بند کر دیا جو ابھی تک بھی بند ہے جس کی وجہ سے تمام حاجیوں کو ایک ہی راستے سے گزرنا پڑا اور انتہائی بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے سیکڑوں حاجی قربانیوں کا نشانہ بنے سرکاری اطلاعات کے مطابق اب تک جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ۱۵۸۰ ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایک حج میں دو بڑے دردناک حادثے سعودی عرب کی بے انتہائی بدنظمی کی دلیل ہے۔




