21 ستمبر 2015 - 20:22
آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔ دہشت گرد خیبر پختونخوا، مستونگ اور نوشہرہ میں شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے قتل اور مسجد پر حملے میں ملوث تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوجی عدالتوں نے مزید 9 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔ دہشت گرد خیبر پختونخوا، مستونگ اور نوشہرہ میں شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے قتل اور مسجد پر حملے میں ملوث تھے۔ ان میں میجر جنرل ثناء اللہ اور کرنل توصیف پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں، ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ سزائے موت پانے والوں میں سید زمان خان، عبیداللہ، محمود، قاری زبیر محمد، رب نواز، محمد سہیل، محمد عمران، اسلم خان، جمیل الرحمان شامل ہیں۔ ایک دہشت گرد جمشید رضا کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

دہشت گرد محمود، قاری زبیر محمد اور رب نواز تحریک طالبان کے سرگرم رکن تھے، محمد سہیل، اسلم خان اور جمیل الرحمان کا تعلق تحریک طالبان سوات سے ہے۔ عمر قید کی سزا پانے والے دہشت گرد جمشید کا تعلق حرکت الجہاد اسلامی سے ہے، جبکہ دہشت گرد جمیل الرحمان میجر جنرل ثناء اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف پر حملے میں ملوث ہے۔

.......

/169