12 ستمبر 2015 - 11:35
ملت یمن کی استقامت دشمن کی یلغار کے سامنے کامیابی کا عامل

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ملت یمن کی استقامت و پائیداری کو جارح دشمن کی یلغار کے سامنے کامیابی کا عامل قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اس ملک پر آل سعود کے چھ ماہ سے جاری حملے اور محاصرے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں المسیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم کی استقامت و پائیداری جاری ہے اور اس کا عمل اطمینان بخش ہے- یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یمنی عوام کو، مستقبل قریب میں اپنی حتمی کامیابی کی امید ہے اور اس کامیابی کی نشانیاں بھی ظاہر ہو گئی ہیں- محمد علی الحوثی کے مطابق جارحین ، پڑے پیمانے پر پروپیگنڈے کے ذریعے یمن کے عوام کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان پروپیگنڈوں کا الٹا نتیجہ نکل رہا ہے اور ملت یمن جارحین کے سامنے استقامت و پائیداری پر تاکید کرتی ہے- محمد علی الحوثی نے کہا کہ جارحین، یمن میں بنیادی تنصیبات، اسپتالوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں یہاں تک کہ یمن کے تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ بھی ان کے حملوں سے محفوظ نہیں ہیں- انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ جارحین، اپنے تمام منصوبوں میں ناکام ہو چکے ہیں اور کچھ حاصل نہیں کر سکے اور اگر وہ اپنے حملے جاری رکھیں گے تو انھیں ماضی سے زیادہ سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲