18 اگست 2015 - 08:26
صدر بشار اسد نے صوبہ درعا میں فوجی یونٹوں کا معائنہ کیا

شام کے صدر بشار اسد نے صوبہ درعا میں فوجی یونٹوں کا معائنہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز شام کے جنوبی صوبے درعا میں فوجی یونٹوں کا معائنہ کیا- بشار اسد نے اس موقع پر تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے میں فوجی اہلکاروں اور افسروں کے اقدامات کو سراہا- بشار اسد نے فوجی یونٹوں کا معائنہ ایسے حالات میں کیا ہے کہ جب شامی فوج نے دمشق اور شام کے دیگر علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں- ادھر شام کے جنوب میں واقع اسٹریٹیجک شہر الزیدانی کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرانے کے لیے فوج اور عوامی فورس کا وسیع پیمانے پر آپریشن بدستور جاری ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169