13 اگست 2015 - 15:07
آیت اللہ صافی گلپائگانی کی مسلمان طلبا کو نصیحت

دنیا کے ۱۴ ممالک سے ایران آئے ہوئے مسلمان طلبا کی مشہد مقدس میں آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی سے ہوئی ملاقات میں آپ نے فرمایا کہ مسلمان مخصوصا شیعہ طالب علم دنیا کے کسی کونے میں بھی ہو وہ اسلام کا نمائندہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کے ۱۴ ممالک سے ایران آئے ہوئے مسلمان طلبا کی مشہد مقدس میں آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی سے ہوئی ملاقات میں آپ نے فرمایا کہ مسلمان مخصوصا شیعہ طالب علم دنیا کے کسی کونے میں بھی ہو وہ اسلام کا نمائندہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ، کنیڈا، سویڈن، برطانیہ، کینیا، تنزانیہ، بوسنیا اور کئی دیگر ممالک کے طلبا کی مشہد مقدس میں آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مجھے امید ہے کہ آپ دنیا کے جس کونے میں بھی ہوں اسلام کے نمائندے اور دین کے خادم ہیں لہذا اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا میں پہچنوائیں۔
جہان تشیع کے مرجع تقلید نے دنیا میں تکفیری ٹولوں کے ہاتھوں جاری مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تکفیریوں کے جرائم نے مسلمانوں کا سکون چھین لیا ہے اور دنیا میں مسلمانوں کی بدنامی کا سبب بنے ہیں تکفیریوں نے اسلام کے حقیقی چہرے کو بگاڑ دیا ہے آپ لوگ جن ممالک میں زندگی بسر کر رہے ہیں ان میں اسلامی اخلاق اور کردار کے ساتھ اسلام کے حقیقی چہرے کو پہچنوائیں۔
انہوں نے مزید کہا: مسلمان جہاں بھی ہو وہ اسلام کا نمائندہ ہے اس میں زن و مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے عورتیں اسلامی حجاب کے ساتھ اپنے دینی عزت و وقار کو پیش کریں اسلام کی بالا دستی کا سبب بنیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲