31 جولائی 2015 - 08:52
عالمی سطح پر انسان دوستانہ طبی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت: شیعہ ڈاکٹروں کی تنظیم کے سابق سربراہ

پروفیسر علی قیومی نے ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کی عالمی سطح پر پیش کی جانے والی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ عالمی سطح پر انسان دوستانہ خدمات پیش کرنے کی ضرورت ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے سابق سربراہ نے مشہد مقدس میں جاری ڈاکٹروں کی عالمی کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفنرس کا مشہد جیسے شہر میں منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم ڈاکٹر حضرات طبی خدمات پیش کرنے کے علاوہ اس شہر سے اپنے لیے معنوی توشہ بھی فراہم کریں اور اس شہر کی معنوی فضا سے فائدہ اٹھائیں۔
پروفیسر علی قیومی نے ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کی عالمی سطح پر پیش کی جانے والی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ عالمی سطح پر انسان دوستانہ خدمات پیش کرنے کی ضرورت ہے اور مختلف اور ضرورتمند علاقوں میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کر کے بیماروں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں منعقد کی جا رہی ہے اس کانفرنس میں ۳۰۰ سے زائد شیعہ اور سنی ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲